نئی دہلی 9اگست (یواین آئی)آندھراپردیش کو خصوصی درجہ کا مطالبہ کرتے ہوئے تلگودیشم ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دہلی میں جاری ہے ۔
فلم اداکار سے سیاستداں بنے چتور کے رکن پارلیمنٹ شیو پرساد جو ہمیشہ
انوکھے احتجاج کرنے کیلئے مشہور ہیں ‘ تلگو فنکار کے لباس میں پارلیمنٹ پہونچے ۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آندھراپردیش تنظیم نو بل کے تحت آندھرا سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے ۔